مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 27 ستمبر 2023
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان بھر کی مارکیٹوں میں غیرمعیاری آنکھوں کے قطروں والی دوائی (آئی ڈراپس) کے اسٹاک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مارکیٹ میں غیرمعیاری آنکھوں کے قطروں والی دوائی کا اسٹاک پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ میں کومیسیٹن نامی آئی ڈراپس کا ایک بیج غیر معیاری ہے جس کا نمبر CYF003 ہے۔

مذکورہ ڈراپ آنکھوں کے بیکٹریل انفیکشن کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈریپ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہری آئی ڈراپس کا بیج خریدتے وقت بیج نمبر ضرور دیکھیں۔

مزید پڑھیں: آشوب چشم، پنجاب میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند

اُدھر حکومت نے غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ہوم ورک مکمل کرلیا جبکہ کارروائی کی ذمہ داری نیشنل ٹاسک فورس کے سپرد کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔