پشاور احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع

احتساب عدالتوں نے 111 ریفرنسز میں نوٹس جاری کردیے، ملزمان کے پیش ہونے کے بعد مزید کارروائی ہوگی


ویب ڈیسک September 28, 2023
(فائل : فوٹو)

احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت شروع کردی گئی ہے۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں کیسز کا ریکارڈ عدالتوں میں پہنچا دیا گیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ احتساب عدالتوں نے 111 ریفرنسز میں نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیش رفت، ریکارڈ احتساب عدالتوں میں پہنچادیا گیا

ریفرنسز پر مزید کارروائی ملزمان کے پیش ہونے کے بعد شروع کی جائے گی۔ نیب پشاور کے مطابق 2022ء میں ترمیم کے بعد 134 ریفرنسز نیب واپس بھجوائے گئے تھے اور اب ترمیم کالعدم ہونے کے بعد دوبارہ کیسز عدالتوں میں واپس ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں