آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں ایک بارپھر سرگرم

آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے


ویب ڈیسک September 28, 2023
حنا الطاف اور آغا علی کی جدائی کی خبریں گردش کرنے لگیں: فوٹو ویب ڈیسک

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم ہونے لگی ہیں۔

حنا الطاف اور آغا علی کی جدائی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا کہ جب سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر غور کیا کہ جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔

اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اس وقت حنا الطاف کے 6 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اُن کے شوہر آغا علی کے فالوووز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہیں۔

h1

h2

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ملین میں فالوورز ہونے کے باوجود بھی دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کسی کو بھی فالو نہیں کیا ہوا ہے۔

اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی وجہ آغا علی ہیں جبکہ کئی صارفین نے دُعا کی کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہ ہو اور یہ جوڑی سلامت رہے۔

h3

انہی تبصروں میں کئی صارفین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ حنا الطاف اور آغا علی نے کبھی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہی نہیں تھا لہٰذا یہ محض افواہیں ہیں۔

h4

h5

گزشتہ سال بھی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکار آغا علی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

آغا علی نے مز ید کہا تھا کہ اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں کیونکہ کسی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی ساتھ ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں