- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
وال اسٹریٹ جرنل نے پُرتشدد بھارتی دفاعی پالیسی کا راز فاش کردیا

(فوٹو: فائل)
نیو یارک: بااثر امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے بھارت میں مودی سرکار کی پرتشدد دفاعی پالیسی کا پردہ فاش کردیا۔
جریدے کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کی دفاعی پالیسی نے پرتشدد رنگ اختیار کرلیا۔ 2014ء میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نے دوسرے ممالک کوکھلم کھلا دھمکی دی اور کہا گیا کہ اب ہم وہاں وار کریں گے جہاں سے جرم سرزد ہورہے ہیں۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے من گھڑت الزامات کی بنیاد پر جوابی کارروائی کا نام استعمال کرکے دنیا بھر میں قتل و غارت پھیلانا شروع کر دیا۔ ہمسایہ ممالک پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزام لگانا بھارتی ایجنسی را کی پرانی روش ہے۔ مودی راج میں ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں میں بڑھاؤ دیکھنے میں آ یا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے انکشافات کے بعد بھارت کی جارحانہ دفاعی پالیسی کھل کر دنیا کے سامنے آگئی۔ بھارت نے اپنا جاسوسی نیٹ ورک مغربی ممالک میں وسیع پیمانے پر پھیلا رکھا ہے اور مقامی ایجنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے را کو کسی بھی ملک میں قتل جیسی کارروائیاں سرانجام دینے کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف گوریلا فورس تیار کرنے کے علاوہ دیگر ممالک میں مداخلت کرتا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔