ہمیں معلوم ہے دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے وزیر داخلہ
جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے، سرفراز بگٹی
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مستونگ دھماکے پر کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے یہ دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ بلوچستان میں صوبائی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومتی رٹ کے لیے ہر حد تک جائیں گے جو بھی قربانی دینا ہوئی دیں گے، زخمیوں کے علاج کا بیڑا پاکستان فوج نے اْٹھایا ہے، آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 59 ہوگئی
سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے دن حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی جائے امان نہیں، ہمیں معلوم ہے یہ دہشت گردی کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔