بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان

افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیا


ویب ڈیسک October 01, 2023
فوٹو : رائٹرز

افغانستان کی جانب سے بھارت میں قائم افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

افغانستان کی گزشتہ حکومت میں بھارت میں قائم افغان سفارت خانہ جلد بند ہونے جا رہا ہے جسے سفارتی لحاظ سے ایک بڑی پیش رفت مانا جا رہا ہے۔

بھارت میں افغانستان کے سفارتخانے کے بند ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیا۔ خط میں واضح طور پر ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانا ضروری ہوا۔

خط کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت کو بھی سفارتخانے کی بندش کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے، 6اگست 2021 میں امارت اسلامی افغانستان کے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلباء اور بہت سے افغان شہری اب بھی ویزوں کے اجراء اور صحت کے مسائل کے حل کے منتظر ہیں۔

افغانستان کی جانب سے سفارتخانے کی بندش دراصل بھارت کی وفادار افغان کمیونٹی اور پالیسی سازوں کی جانب سے شکایت کی ایک کہانی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں