دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او

ویب ڈیسک  اتوار 1 اکتوبر 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

ہنگو: ڈی پی او نثار احمد نے دوابہ پولیس اسٹیشن پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ خودکش حملہ آورز موٹرسائیکل پر آئے تھے، پولیس کی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا جبکہ موٹرسائیکل گیٹ کے باہر دھماکا سے اڑا دی گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آوروں کے ساتھ 12 سے 15 کلو جبکہ موٹر سائیکل میں بھی 12 کلو سے زائد بارودی مواد تھا، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جانی نقصان کم ہوا۔

ڈی پی او نثار احمد نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی بہادری پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔