کینیڈا کے پارک میں ریچھ نے میاں بیوی اور ان کے کتے کی جان لے لی

میاں بیوی اپنے کتے کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے تھے جس کے دوران ریچھ نے حملہ کردیا


ویب ڈیسک October 02, 2023
میاں بیوی اپنے کتے کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے تھے جس کے دوران ریچھ نے حملہ کردیا، فوٹو: فائل

کینیڈا کے بانف نیشنل پارک میں ریچھ نے 2 افراد اور ان کے ساتھ چہل قدمی کرنے والے کتے کو حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کا بانف نیشنل پارک 60 سے زائد کتھئی رنگ کے نایاب ریچھ رکھنے کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے اور دنیا بھر سے یہاں سالانہ 40 لاکھ سیاح آتے ہیں۔

پارک کی انتظامیہ نے اس افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا کہ جی پی ایس ڈیوائس کے ذریعے ریچھ کے دو فراد پر حملے سے متعلق الرٹ موصول ہوئی تھی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

موسم کی خرابی کے باعث سرچ آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث زمینی راستے تک جائے وقوعہ تک پہنچا گیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

ریسکیو ٹیم کو وہاں میاں بیوی کی لاشیں ملیں جب کہ قریب ہی ایک کتے کی لاش بھی پڑی تھی۔ میاں بیوی اپنے کتے کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے۔

انتظامیہ نے بتایا اس موسم میں ریچھوں کا رویہ جارحانہ ہوجاتا ہے اور کھانے کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں تاہم ریچھوں کے حملے میں کسی کی ہلاکت کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں