مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں

ویب ڈیسک  پير 2 اکتوبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ ن  کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں۔ 

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (  لیسکو ) کے ترجمان کے مطابق رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 5 لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر  کا کہناہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا اور  اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ رخسانہ کوثر 2018  کے عام انتخابات کے بعد  خواتین کے لیے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔