ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں جوبائیڈن

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی کیس میں نیویارک کورٹ میں پیش ہوں گے


ویب ڈیسک October 02, 2023
جوبائیڈن اگلی مدت کے لیے بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، فوٹو: فائل

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر اور سیاسی حریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے کے در پر ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اس بار الیکشن میں اپنی فتح کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ چاہے اس سے ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے۔

صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی جماعت کے ارکان اسمبلی کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن جماعت ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بدلے اور انتقامی کارروائیوں کے دلدادہ ہیں جو آزادیٔ اظہارِ رائے اور قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

تاہم صدر جوبائیڈن نے ڈوبلڈ ٹرمپ کی ممکنہ نااہلی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی کے الزام میں نیویارک کورٹ میں پیش ہوں گے اور اپنے خلاف ممکنہ نااہلی سے بچنے کے لیے دلائل اور شواہد پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن دوسری میعاد کے لیے بھی 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے اور اگر وہ جیت جاتے ہیں جو 86 سال کی عمر میں صدر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں