- برطانیہ میں اسلامو فوبیا کے باعث مسلمان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں؛ رکن اسمبلی
- پاکستان میں تمام شہریوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، نگراں وزیراعظم
- امریکا میں یہودی معبد کے باہر فلسطین کا نعرہ بلند کرکے نوجوان کی فائرنگ
- کراچی میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ
- عادل راجہ کے اثاثوں کی نیلامی کیلیے کارروائی کا آغاز
- کوٹ لکھپت میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
- سندھ : محکمہ اوقاف کی مساجد میں خواتین نمازیوں کیلئے الگ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ
- دنیائے تاریخ میں کسی جماعت نے پیپلزپارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں، آصف زرداری
- عام انتخابات: ن لیگ اور استحکام پاکستان کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
- اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور؛ امریکا غیر حاضر
- شمسی توانائی سے رات میں بجلی بنانے کی کوشش میں بڑی کامیابی
- طویل فاصلے تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانے کا ریکارڈ
- اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار
- غزہ میں حماس کی جگہ لینے کیلیے فلسطین اتھارٹی کو منا رہے ہیں، برطانیہ
- سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے
- کوئی غیرملکی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا تو ڈی پورٹ کردیں گے، نگراں وزیر داخلہ
- عراق میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ
- جامعہ کراچی؛ ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ میں 4سالہ ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا گیا
- خاتون کو بلیک میل کرنے والی ملزمہ سمیت تین گرفتار، جعلی پریس کارڈز برآمد
- غزہ؛ حماس سے لڑائی میں اسرائیل کے سابق آرمی چیف کا بیٹا ہلاک
بھارت 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

ہریانیہ، آسام، اترپردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، فوٹو: فائل
بھارتی ریاست میگھالیہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دیگر ریاستوں ہریانہ، بنگال اور آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ گھر لرز اُٹھے اور عوام خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔
ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ،آسام، بنگال اور اترپردیش کے علاقوں میں بھی آفٹرشاکس آئے جن کی شدت 2.5 سے 3.5 کے درمیان تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک سے 7 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سے ان پانچوں ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔
میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تاحال زلزلے کے جھٹکوں سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم متاثرہ علاقوں میں ایمبولینسوں کو سائرن بجاتے ہوئے تیزی سے کسی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔
شہریوں میں خوف و ہراس ہے اور اکثریت نے گھر بار چھوڑ کر میدانی اور کھلے علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔