- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ کے ناقص انتظامات سے شائقین پریشان

فوٹو: ایکس
بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بد انتظامی اور ناقص انتظامات کا سلسلہ نہ رک سکا۔
بھارت میں ورلڈ کپ کے انتظامات کو لیکر ہر روز ایک نیا مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے جس نے عالمی میگا ایونٹ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔
منگل کو اوپل حیدرآباد میں پاکستان اور آسٹریلیا کے وارم اپ میچ کے موقع پر راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم کی نشستوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جو گندی ہونے کی وجہ سے تماشائیوں کے بیٹھنے کے قابل نہیں۔
اسٹار اسپورٹس سے وابستہ کرکٹ تجزیہ کار وینکاٹیش نے ٹوئٹر پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں جس نے اسٹیڈیم میں صفائی کے ناقص انتظامات کی قلعی کھول دی۔ انہوں نے لکھا کہ اوپل اسٹیڈیم میں کچھ نہیں بدلا نہ ہی تماشائیوں کے آرام کا خیال رکھا گیا۔
This is for those, who said I had posted an old or fake pic. I’m very present at the ground. pic.twitter.com/klMfNCM6VM
— C.VENKATESH (@C4CRICVENKATESH) October 3, 2023
شائقین کی جانب سے میچ کے ٹکٹ نہ ملنے کی بھی شکایات سامنے آرہی ہیں اور غیرملکی مداحوں کو ویزے جاری کرنے کا مسئلہ بھی اب تک حل نہیں ہوسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی، مگر کیوں!
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے وجہ بتائے بغیر افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی ہے اور آئی سی سی کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں ابتدا سے ہی بدانتظامی سامنے آنا شروع ہوگئی تھی۔ پہلے شیڈول میں تاخیر کی جاتی رہی اور جب شیڈول جاری ہوا تو اس میں بھی ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری کی وجہ سے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے متعدد میچز کو ری شیڈول کیا گیا۔
بھارت کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ بھی بند دروازوں کے پیچھے کرانا پڑا۔ گزشتہ ماہ میگا ایونٹ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آگ لگنے کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا جب کہ اسی گراؤنڈ میں عالمی کپ کا پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بھی شیڈول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔