- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
2023 کا طبعیات کا نوبل انعام تین سائنس دانوں کے نام

اسٹاک ہوم: رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2023 کے طبعیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
اس سال طبعیات کا نوبل انعام ایٹو سیکنڈ پلسز آف لائٹ پر تحقیق کرنے والے پیئری ایگوسٹنی (اوہائیو یونیورسٹی، امریکا)، فیرینگ کروز (میکس پلینک انسٹیٹیوٹ، جرمنی) اور این ایلہوئیلر (لُند یونیورسٹی سوئیڈن) کے نام رہا۔
ایٹو سیکنڈ فزکس طبعیات کا ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سائنس دان وقت کے انتہائی چھوٹے پیمانے پر انتہائی چھوٹے ذرات کو دیکھتے ہیں۔ ایٹو سیکنڈ ایک نینو سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ ہوتا ہے۔
BREAKING NEWS
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2023 #NobelPrize in Physics to Pierre Agostini, Ferenc Krausz and Anne L’Huillier “for experimental methods that generate attosecond pulses of light for the study of electron dynamics in matter.” pic.twitter.com/6sPjl1FFzv— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 3, 2023
نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں نے ایسے تجربات وضع کیے جو انتہائی تیز لیزر ارتعاش پیدا کر سکتے ہیں اور دنیا کو انتہائی چھوٹے پیمانے پر پرکھنے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ طبعیات سمیت دیگر سائنسی شعبوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی بھی رقم دی جائے گی۔
ٹیم میں شامل این ایلہوئیلر تاریخ کی پانچویں خاتون ہیں جن کو طبعیات میں نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل 221 ایوارڈ یافتہ خواتین میں 1903 میں میری کیوری، 1963 میں ماریہ جیوپرٹ مایر، 2018 میں ڈونا اسٹرک لینڈ اور 2020 میں اینڈریا گھیز نے طبعیات میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔