اسلام آباد: کرین کے نیچے دب کر تین مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 3 اکتوبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں کرین  کے حادثے میں تین افراد جاں  بحق ہوگئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق کرین کی لفٹ گرنے سے  چار مزدور کرین کے نیچے دب گئے  جن میں سے تین جاں بحق  ہوگئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں قیصر عباس،  ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق  زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔