بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ

سرکاری گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نگران وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 04, 2023
سرکاری گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نگران وزیر اطلاعات

حکومت بلوچستان نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے مختلف اداروں کی 50 سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سرکاری گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر ایف آئی آر درج ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد گاڑیاں جمع نہ کرانے پر دوبارہ ایف آئی آر درج کی جائے گی، جن لوگوں کے نام پر سرکاری گاڑیاں الاٹ ہوئی ہیں انکو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں