- 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کی عمران خان سے 13 گھنٹے طویل تفتیش
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
- ریاست کو ایک موقع اور دے رہے ہیں وہ آئینی ترمیم سے عوام کو بااختیار بنائے، کنونیئر ایم کیو ایم
- سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز
- نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ2 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے
- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد
- لاہور، کم عمر بھانجے کو بچانے کیلیے ماموں نے سعودی پلٹ طالبہ کو قتل کردیا
- پانچ روز کے وقفے سے مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم کا انتقال
- آسٹریلوی ہائی کمشنر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کیلیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے
- فرانس میں تارکین وطن کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 8 افراد ہلاک
- دبئی میں دو لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑ کر ریکارڈ قائم کردیا
- کینیا میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ 70 افراد ہلاک اور 32 ہزار بے گھر
- آئندہ چار روز بارش کا امکان نہیں، موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات
- جھل مگسی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق
- اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا صرف پاکستان ہے، جہانگیر ترین
- کراچی؛ شہریوں کیلیے خوش خبری، سفاری پارک میں پہلی فلائی زپ لائن کا افتتاح
- محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافر کو بحفاظت نکال لیا
- ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کے خفیے معاشقے پر ایف بی آئی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی
- ادھوری نیند کے باوجود 20 منٹ کی ورزش دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے، تحقیق
- امریکا: 63 سالہ شخص کی آنت سے زندہ مکھی برآمد
کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت

(فوٹو : فائل)
کراچی: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے فریقین کو ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو تنازع کے حل کے لیے ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کردی۔
وکیل کے ایم سی عمر لاکھانی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 5.7 ارب روپے کے ایم سی کو ادا کرنے ہیں جب کہ کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ کے ایم سی کو 1.1 ارب روپے کے الیکٹرک کو ادا کرنے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کے ایم سی کا تو دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی، بہتر نہ ہو کہ دونوں ادارے آپس میں تصفیہ کر لیں، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مفت بجلی تو نہیں لے سکتی۔
چیف جسٹس نے کے ایم سی کے وکیل سے کہا کہ کے الیکٹرک اگر ضرورت سے زائد بلز نہیں لے رہا تو ادائیگی میں کیا مسئلہ ہے؟ کراچی کو اندھیرے میں ڈبونے کے سیاسی اثرات بھی ہوں گے، میئر کراچی خود بھی وکیل ہیں، بہتر ہو گا میئر کراچی کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر لیں، کے الیکٹرک اگر بجلی کی ترسیل معطل کرتا ہے تو اس کا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا۔
عدالت نے فریقین کو ثالث کا نام تجویز کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔