کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان

ویب ڈیسک  بدھ 4 اکتوبر 2023
لندن میں کندھے کی سرجری کے بعد نسیم کا ویڈیو بیان۔ فوٹو : اسکرین گریب

لندن میں کندھے کی سرجری کے بعد نسیم کا ویڈیو بیان۔ فوٹو : اسکرین گریب

لندن میں کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں نسیم شاہ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نسیم نے سب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کو سپورٹ کریں کیونکہ یہی ٹیم آپ کو خوشیاں دے گی۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تھے، جس پر وہ کافی افسردہ بھی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔