ورلڈکپ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب

ویب ڈیسک  بدھ 4 اکتوبر 2023
ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام میں بابراعظم سمیت دیگر ٹیموں کے کپتان موجود ہیں۔ فوٹو : اسکرین گریب

ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام میں بابراعظم سمیت دیگر ٹیموں کے کپتان موجود ہیں۔ فوٹو : اسکرین گریب

احمد آباد: بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ کیپٹنز ڈے پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے بریانی سے متعلق سوال پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دلچسپ جواب دیدیا۔

میزبان روی شاستری نے کپتان سے سوال کیا کہ بابر بریانی کیسی تھی؟ سوال سن کر بابراعظم اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’’ہم 100 مرتبہ بتا چکے ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

بابراعظم نے جواب میں مزید کہا کہ ’’بریانی کافی اچھی رہی اور حیدرآباد سے متعلق یہ سن رکھا تھا کہ بریانی اچھی ہے، اس لیے بریانی کھا کھا کر اچھا لگا‘‘۔

واضح رہے کہ ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے لیے قومی ٹیم کے کپتان حیدر آباد سے خصوصی طیارے میں احمد آباد پہنچے تھے جہاں ان کی بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت دیگر ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات بھی ہوئی۔

کپتان بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ہال میں ایک ساتھ اندر داخل ہوئے جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔