کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  بدھ 4 اکتوبر 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

  کراچی:  پاکستان کسٹمز نے کتابوں  کی آڑ میں بھارتی کرنسی کی نیپال اسمگلنگ ناکام بنادی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کوریئر سروس کے انٹرنیشنل میل  آفس میں کارروائی کرتے ہوئے کتابیں ظاہر کرکے بک کرائے گئے پارسل سے تین لاکھ بھارتی روپے برآمد کرلیے۔

کسٹمز کے مطابق پارسل میں چھپائی گئی کرنسی  500 روپے ماللیت کے بھارتی نوٹوں کی شکل میں تھی، اور یہ کرنسی  ساجد  نامی ملزم  نے  کتابیں ظاہر کرکےکھٹمنڈو نیپال کے لیے بک  کرائی تھی۔

دو کلو گرام وزنی پارسل ہوٹل ڈسکوری ان تھامل کھٹمنڈو کے لیے بک کرایا گیا تھا۔

کسٹمز کے مطابق بھارتی کرنسی کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔