- معجزہ؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے 37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
- کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
- پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک
- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
- یہ بات ٹھیک ہے کہ پولیس میں پیسوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف ہے، نیپرا
- کڑی تنقید، جگ ہنسائی کے بعد بورڈ نے اعظم پر عائد جرمانہ ختم کردیا
حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد

(فوٹو فائل)
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج و اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 390 چھاپے مار کر 3 ارب 86 کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، زونل ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کو ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی اسمگلنگ کے حوالے سے جاری کریک ڈاون پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 390 چھاپہ مارے گئے اور382 مقدمات درج کر کے 557 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ51 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی‘۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران کے پی زون نے 250، لاہور زون نے 68، گجرانوالہ زون نے 24، فیصل آباد زون نے 48، ملتان زون نے 43 ملزمان کو گرفتار کیا، اسی طرح اسلام آباد زون نے 20، کراچی زون نے 64، حیدرآباد زون نے 23 اور بلوچستان زون نے 17 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے جبکہ رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی برآمد کی گئی۔ کرنسی میں 650334 امریکی ڈالر، 30 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔
اسی طرح برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 35 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔ ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازوں/مارکیٹوں/ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا جبکہ ایف آئی اے کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ کا کہنا تھا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اورغیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
انہوں نے ہدیت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔