8 سال پہلے ہی ماہرہ اور سلیم کی شادی کا سوچ لیا تھا دوست فیہا نور

ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 05, 2023
ماہرہ خان کی دوست کا محبت بھرا پیغام: فوٹو ویب ڈیسک

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی قریبی دوست اور کریٹوو ڈائریکٹر فیہا نور جمشید نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے 8 سال پہلے ہی اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ ماہرہ اور سلیم کریم کی شادی ہوگی۔

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی پر جہاں اُنہیں بھارت سے بھی دُعائیں مل رہی ہیں تو وہیں اداکارہ کی قریبی دوست فیہا نور جمشید نے بھی اُن کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

فیہا نور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ 'ماہرہ اور سلیم کریم بہترین شریک حیات ثابت ہوں گے، ماہرہ میری دوست نہیں بلکہ بہنوں کی طرح ہے اور میں نے 8 سال پہلے ہی ماہرہ کے لیے سلیم کا انتخاب کیا تھا کیونکہ میں اپنی دوست کے لیے بہترین چاہتی تھی'۔

mk5

اُنہوں نے اس جوڑے کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ '30 سے 40 سال کے بعد، جب آپ دونوں کے چہروں پر جھریاں پڑ جائیں گی تو اُس وقت بھی آپ کی محبت جوان ہی رہے اور آپ دونوں کی زندگی خوشی بھرے لمحات سے بھرپور ہو'۔

فیہا نے کہا کہ 'گزشتہ 8 سال کے عرصے کے دوران مجھے یقین تھا کہ ماہرہ، سلیم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، ان دونوں کی ایک دوسرے کے لیے محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں'

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی مایوں کی تصاویر وائرل

اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں فیہا نور نے ماہرہ خان اور اُن کے بیٹے اذلان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'ماہرہ خان نے اپنی زندگی میں اب تک جو سب سے بہترین کردار ادا کیا ہے وہ ماں کا کردار ہے، اذلان میرا بھانجا ہے اور وہ ماہرہ کے بہت قریب ہے'۔

mk6

فیہا نے کہا کہ 'اذلان شادی والے فخر کے ساتھ ماہرہ خان کے ساتھ کھڑا تھا اور اُس نے سلیم کریم کو خود خوش آمدید کہا'۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 'میری دُعا ہے کہ ماہرہ، اذلان اور سلیم پر اللہ کا کرم ہو اور وہ اپنی زندگیوں میں کامیاب ہوں'۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں