امریکا پہلی پاکستانی خاتون خلانورد آج خلائی سفر پر روانگی کیلیے تیار

نمرا سلیم خلائی ٹورازم کمپنی کا ٹکٹ 17 سال قبل بک کرایا تھا


ویب ڈیسک October 06, 2023
پاکستانی نژاد نمیرا سلیم خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی بن گئیں، فوٹو: فائل

امریکا سے خلا میں سفر کے لیے روانہ ہونے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خلاباز خاتون نمیرا سلیم بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن 'گیلیکٹک 04' کو گزشتہ روز خلا کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم خلائی جہاز کی جانچ پڑتال کے لیے ایک دن کے لیے مشن کو مؤخر کیا گیا تھا اور آج یہ روانہ ہوجائے گا۔

'گیلیکٹک 04' میں عملے کے 3 ارکان کے علاوہ خلا کے سفر پر جانے والے تین سیاح بھی ہوں گے جنھوں نے اس سفر کے لیے تگڑا کرایہ ادا کیا ہے۔ سیاحوں کو اس سفر کے لیے تربیت دی گئی ہے۔

خلائی مشن 'گیلیکٹک 04' کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ورجن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سیاح خلانوردوں کا تعلق امریکا، برطانیہ اور پاکستان سے ہیں۔

پاکستانی خاتون نمیرا سلیم کا خلاباز نمبر ''019'' ہے جنھوں نے اس سفر کے لیے ٹکٹ 17 برس قبل 2 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ پاکستانی خاتون سیاح خلانورد کو 2011 میں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

پاکستانی نژاد نمیرا سلیم پاکستان یورپی ملک مناکو میں رہائش پذیر ہیں۔ انہیں خلا میں جانے کا شوق تو بچپن سے تھا اور اتفاق سے مناکو میں ہی نجی طور پر خلائی سیاحت یا 'سپیس ٹورازم' کے آغاز کا اعلان ہوا تو ان کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا۔

نمیرا سلیم اس امریکی کمپنی کی خلائی سیاحت کے لیے ٹکٹ خریدنے والے 100 اولین افراد میں شامل تھیں اور 2006 میں ہی ٹکٹ خرید لیا تھا۔ وہ ٹکٹ خریدنے والی واحد پاکستانی شخصیت تھیں۔

یاد رہے کہ یہ کمپنی لگ بھگ دو دہائیوں سے خلا کے لیے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی تھی تاہم پہلی خلائی پرواز جون 2023 کے آخر میں روانہ ہوئی تھی۔ جس میں اٹلی کے ماہر خلانورد موجود تھے لیکن کوئی بھی سیاح نہیں تھا۔ یہ ایک تجرباتی پرواز تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں