کینیڈا میں طیارہ گر کرتباہ، 2 بھارتی پائلٹ ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 اکتوبر 2023
طیارہ گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

طیارہ گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اوٹاوا: کیینڈا کے صوبے برٹش کولمبیا طیارہ گرنے سے بھارت کے 2 زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

طیارے گرنے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔