فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے فلسطینی صدر

محمود عباس کا فلسطینی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم


ویب ڈیسک October 07, 2023
محمود عباس کا فلسطینی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کا ردعمل سامنے آگیا۔

محمود عباس کی زیر صدارت رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں متعدد اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آپریشن الاقصی طوفان؛ حماس کے اسرائیل پر حملے میں 22 ہلاک، 500 زخمی

 

اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مسجد اقصیٰ کے احاطے اور فلسطینی علاقوں میں "یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں کی دہشت گردی" کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 اسرائیلی ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں