ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک روز آرام کے بعد پریکٹس

ویب ڈیسک  اتوار 8 اکتوبر 2023
پلئیرز نے فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں حصہ لیا (فوٹو: پی سی بی)

پلئیرز نے فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں حصہ لیا (فوٹو: پی سی بی)

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کا حیدر آباد میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، پلئیرز نے کوچ اسٹاف کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

قومی ٹیم نے جمعہ کو نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، بعدازاں کھلاڑیوں ایک روز آرام دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن؛ ’6 فٹ 9 انچ‘ کا بولر توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستانی ٹیم لیگ راؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل کل دوبارہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس منگل کو آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اُتریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔