تم ملعون قوم سے ڈرتے ہو ترک اداکار کا اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا سے سوال

غزہ کے اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں


ویب ڈیسک October 18, 2023
معروف ترک اداکار اسرائیلی سفاکیت پر خاموش اسلامی ریاستوں پر برس پڑے : فوٹو ویب ڈیسک

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز 'ارطغرل غازی' میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد خاموش عالمی براردری اور اسلامی ریاستوں سے سوال کرلیا۔

گزشتہ شب (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی قوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں قائم اسپتال اسرائیل کے راکٹ حملے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اطراف میں شدید آگ بھی لگی ہوئی ہے، وزارت صحت کے مطابق اسپتال زخمی اور بیمار مریضوں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں تھا؟ شوبز ستاروں کا اسرائیل سے سوال

اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جس پر پاکستان سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کررہی ہیں۔

ایسے میں ترک اداکار جلال آل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی تصویر پوسٹ کی اور اسرائیل کے ظلم پر شدید ردعمل دیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Celal AL (@celalall)






ترک اداکار جلال آل نے کہا کہ 'اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بےمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں کو عورتوں اور بچوں سمیت شہید کیا گیا'۔

جلال آل نے کہا کہ 'دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟'

مزید پڑھیں: اسرائیل کیجانب سے قتل کی دھمکیاں؛ امریکی ماڈل جیجی حدید کا فون نمبر تبدیل

اُنہوں نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا کہ 'اور تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟'

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں موجود پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: ماورا حسین اسرائیلی سفاکیت پر خاموش عالمی رہنماؤں پر برس پڑیں


فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے الاحلی اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں