افغانستان میں پاکستانی طالبان پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی

آپ ہمارے یہاں مہاجر اور قابل احترام ہیں لیکن اسلحہ لیکر کر پھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، طالبان کمانڈر


ویب ڈیسک October 23, 2023
امارات اسلامیہ افغانستان کے کارڈ کے حامل افراد ہی اسلحہ لیکر چل سکتے ہیں، فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر مسلح ہو کر نہ چلیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے ایک کمانڈر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج کے بعد سے کسی کو اسلحہ ساتھ رکھ کر نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

طالبان کمانڈر نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کا رسمی کارڈ نہ رکھنے والے آئندہ اسلحہ ساتھ لیکر نہ چلیں۔ آپ لوگ ہمارے ہاں مہاجر ہیں اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں لیکن اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

[video width="600" height="350" mp4="https://c.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-23-at-1.38.05-pm-1698055249.mp4"][/video]

طالبان کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ طالبان سیکیورٹی فورسز سے ملتی جلتی وردیاں (نظامی) پہننے اور گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اس میں ہم سب کی خیر ہوگی۔ امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں۔

خوست کے طالبان کمانڈر نے مزید کہا کہ اگر امارت اسلامی کے خلاف بات کرنے والا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے۔ اس کے ساتھ ملکی قانون کے تحت سلوک کیا جائے گا۔

ادھر سربراہ انسداد جرائم مولوی محمد صابر نے بتایا کہ خوست میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے کیمرے لگا رہے ہیں جس سے شہر کے 15 اہم مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں