شرم کرو تُم مغربی کٹھ پتلی ہو عائزہ خان شدید تنقید کا شکار

اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں


ویب ڈیسک October 29, 2023
عائزہ خان فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں: فوٹو ویب ڈیسک

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیل کی غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں شدید بمباری سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئیں جن میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے غزہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہےجبکہ ایلون مسک نے غزہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کردی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں پرخاموشی، اُشنا شاہ ملالہ سمیت دیگر مشہور شخصیات پربرس پڑیں

اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں لیکن اب تک معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل کی سفاکیت پر کوئی ردعمل دیا ہے۔

عائزہ خان مسلسل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر متحرک ہیں جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس پوسٹ کررہی ہیں لیکن اداکارہ نے فلسطین کی حمایت پر ایک پوسٹ بھی جاری نہیں کی۔




اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اس قدر مقبولیت کے باوجود اسرائیلی حملوں پر عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا نام لیکرمذمت نہ کرنے پر ماہرہ خان تنقید کی زد میں

عائزہ خان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ "آپ فلسطین کے بارے میں پوسٹ کیوں نہیں کررہی ہیں؟ ہمیں ابھی آپ کے فوٹو شوٹس کی پرواہ نہیں ہے، کچھ تو شرم کرو"۔

a1

لائبہ نامی صارف نے کہا کہ "کیا آپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں؟ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، کیا آپ ان کے لیے یہ پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتی ہیں؟"

a2

افشین نامی صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ کہ "پاکستان میں آپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے لہذا آپ کو فلسطین کی حمایت کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے"۔

a3

 

ایک اور صارف نے کہا کہ "عائزہ خان کا بائیکاٹ کرو، ہر اُس انسان کا بائیکاٹ کرو جو اس وقت بھی اپنی تشہیر میں مصروف ہیں، یہ خود غرض لوگ ہیں، ہمارے فلسطینی بہن، بھائی، بچوں کا قتلِ عام ہورہا ہے اور یہ اب بھی اپنی تشہیر کررہے ہیں، شرم کرو"۔

a4

فاطمہ نامی صارف نے کہا کہ "شرم کرو! فلسطین کے لیے ایک بھی پوسٹ نہیں، تم سب مغربی کٹھ پتلیاں ہو"۔

a5

ایک اور صارف نے کہا کہ "ان مشہور شخصیات کو اَن فالو کرنا شروع کر دیں کیونکہ وہ اپنے کاموں میں مصروف ہیں، ان کو اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے میں شرم آتی ہے"۔

a6

ایک اور صارف نے کہا کہ "دنیا بھر سے 13 ملین فالوورز ہیں، پھر بھی فلسطین کے حق میں ایک بھی پوسٹ نہیں، بےحد شرم کی بات ہے"۔

a7

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں، یہ اسرائیل کا غزہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں