شرارتی بچوں کے والدین سے اضافی بِل وصول کرنے والا امریکی ریستوران
ٹوکووا ریورسائیڈ ریستوران اپنے مینو کے نچلے حصے میں کھانے والوں کو اضافی چارج کے بارے میں آگاہ کرتا ہے
امریکا میں ایک ریستوراں کھانے کے دوران اپنے بچوں کو نہ سنبھالنے والے والدین سے اضافی چارج کرتا ہے۔
ٹوکووا ریورسائیڈ اپنے مینو کے نچلے حصے میں اپنے کھانے والوں کو اضافی چارج کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ مینو میں لکھا ہوتا ہے کہ ان والدین کیلئے جن کے بڑے بچے ہیں۔ آگے مزید لکھا ہوتا ہے کہ 'عزت نہیں تو کوئی خدمت نہیں' یعنی ریستوراں کے ماحول میں اپنے شرارتی بچوں کو سنبھالیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔
کئی کھانے والے صارفین کو اپنا بِل دیکھ کر دھچکا لگ چکا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ جب وہ اپنے بل کو دیکھتے ہیں تو اضافی چارج دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسے ہی کائل لینڈمین نامی ایک صارف نے آن لائن پوسٹ میں بتایا کہ ایک دن ریستوراں کا مالک اس کے پاس آیا اور بتایا کہ وہ میرے بچوں کے شرارتی رویے کی وجہ سے میرے بل میں 50 ڈالر کا اضافہ کر رہا ہے۔