ورلڈکپ؛ بھارت نے جنوبی افریقا کو 243رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا

ویب ڈیسک  اتوار 5 نومبر 2023
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

 آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت  نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

بھارت نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 83 بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کے 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب اس ٹورنامنٹ  میں اس کے سب سے کامیاب بیٹر اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک محض 5  رنز پر محمد سراج نے بولڈ کردیا۔

کوئنٹن  ڈی کاک کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی جنوبی افریقی بیٹر بھارتی بولرز کے آ افریقی بیٹر بھارتی بولرز کے اای کی بدولت 326 رنز بنائے جس کے جواگبگے نہیں ٹھہرسکا اور ان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔

22  کے مجموعی  اسکور پر ٹمبا باؤما کو جڈیجا نے بولڈ کردیا، انہوں نے  11 رنز بنائے۔  ایڈن مارکرم بھی بھارتی بولرز کے سامنے نہ ٹھہرسکے اور  9  رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے  ایل راہل کو کیچ تھماکر پویلین لوٹ گئے۔

ہینرک کلاسن کو جڈیجا  نے محض ایک کے اسکور پر چلتا کیا تو محمد شامی نے 13  کے اسکور پر راسی وین ڈیر ڈوسن کو  پویلین کی راہ دکھادی۔  اس وقت جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 40  رنز تھا۔

جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر رویندر جڈیجا کا اگلا شکار بنے جو محض  11 رنز بناکراسپنر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پروٹیز  کےا سپنر کیشو مہاراج، رویندر جڈیا کی تیسری وکٹ ثابت ہوئے جنہیں بھارتی اسپنر نے 67کے مجموعی اسکور پر بولڈ کیا۔ کیشو صرف  7 رنز بناسکے۔

کاگیسو ربادا کو اپنی  ہی گیند پر کیچ کرکے رویندر جڈیجا نے پانچ وکٹوں کا سنگ میل حاصل  کرلیا جبکہ کلدیپ یادو کے حصے میں مارکو جانسن اور لنگی نگیڈی کی وکٹیں آئیں جبکہ  محمد شامی نے دو اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 101 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر روہت شرما اور شبمن گل نے بھارت کو 62 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 40 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبمن گل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں ویرات کوہلی اور شریاس ایر 134 رنز کی شراکت داری قائم لیکن شریاس 77 جبکہ کے ایل راہول 8 رنز پر وکٹ گنوابیٹھے، سوریا کمار کو شمسی نے 22 کے اسکور پر پویلین چلتا کیا جب کہ کوہلی 101 رنز بناکر ناٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، مارکو جانسن، لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویرات  کوہلی  کو ان کی شانداز سنچری کی بدولت  میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو مزید بڑھائیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ تبریز شمسی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔