کافی ود کرن تنازع رنویر کی دیپیکا پڈوکون سے معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل

رنویر سنگھ ہجوم میں موجود اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون سے معافی مانگ رہے ہیں


ویب ڈیسک November 06, 2023
دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھیں : فوٹو بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شو "کافی ود کرن" میں اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون سے تلخ لہجے میں بات کرنے پر معافی مانگ لی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو "کافی ود کرن" کے 8ویں سیزن کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کےشوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

دورانِ شو دیپیکا پڈوکون نے چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ بےشک! وہ دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھیں لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ اُنہیں رنویر سنگھ کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ اُن کے دل میں تھے۔

مزید پڑھیں: دوسرے مردوں سے تعلقات کا انکشاف؛ دیپیکا پڈوکون کی نئی ویڈیو وائرل

اس بیان کے بعد دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ "کافی ود کرن" میں گفتگو کرتے ہوئے غصے میں نظر آئے اور اُنہوں نے اپنی اہلیہ کی بات پر اُنہیں تلخ لہجے میں جواب دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دیپیکا پڈوکون کو اُن کے بیان پر شدید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔

تاہم، اب رنویر سنگھ کی ایک نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ ہجوم میں موجود اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون سے معافی مانگ رہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by PIKAVERSE (@pikag0d)






دراصل، یہ ویڈیو بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 58ویں سالگرہ کی تقریب کی ہے، ویڈیو میں رنویر سنگھ "ڈی جے" بنے ہوئے ہیں اور دیپیکا کو منانے کے لیے اُن کے لیے گانا چلا رہے ہیں۔

رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی فلم 'کبھی ہاں کبھی نہ' کے مقبول ترین گانے "آنا میرے پیار کو" کے بول ''صنم تجھے پانے کا یہ تھا سارا بہانہ، چلو بھی جو ہوا جانے دو، بہت ہوچکا جانے دو'' پر کان پکڑ کر دیپیکا پڈوکون سے معافی مانگی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رنویر سنگھ کے دیپیکا سے معافی کے انداز کو بےحد پسند کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اُنہیں اسی وجہ سے رنویر سنگھ پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون نے مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا؛ اداکارہ تنقید کا شکار



واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں