لاہور تاجروں کا ہفتے میں 4 دن دکانیں بند کرنے سےانکار

ہفتہ اور اتوار دکانیں بند رکھنے پر تیار ہیں، تاجر تنظیمیں


ویب ڈیسک November 08, 2023
مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ عوام کی صحت کی خاطر کیا،صوبائی وزیر صنعت:فوٹو:فائل

لاہور میں حکومت پنجاب اورتاجر تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان اسموگ کے باعث مارکیٹیں بند کرنے پر مذاکرات جاری ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویرسمیت اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات میں تاجروں نے ہفتے کے 4 روز مارکیٹ بند رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 4 دن مارکیٹس بند رہنے سے مسائل ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو دکانیں بند رکھنے پر تیار ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ لوگوں کی صحت کیلئے کیا ہے۔ہم تاجروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے البتہ کل سے لاک ڈاون ہے ہم ٹرانسپورٹ نہیں چلنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں