ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف اہم اعزاز حاصل کرلیا

وہ ورلڈکپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے


ویب ڈیسک November 09, 2023
وہ ورلڈکپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے (فوٹو: کرک انفو)

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ مقابلوں میں 50 سے زائد وکٹیں لینے والے چھٹے بولر بن گئے۔

انہوں نے سری لنکا کیخلاف کپتان کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا اور سدیرا سمارا وکرما کی وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں بارش کا قوی امکان

اس سے قبل گلین میک گرا 71، مرلی دھرن 68، مچل اسٹارک 59، لاستھ ملنگا 56، وسیم اکرم 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اہمیت کا حامل ہے، سری لنکا میچ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلے کی راہ ہموار ہوگی جبکہ انہیں چیمیئنز ٹرافی 2025 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کتنے عرصے تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر رہے؟

دوسری جانب کیویز کی کامیابی انہیں ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے گی جبکہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے میچ میں فتح سمیٹنا ہوگی۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں