انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی تصدیق، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 10 نومبر 2023
انوشکا شرما کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی : فوٹو اسکرین گریپ

انوشکا شرما کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی : فوٹو اسکرین گریپ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ چند دنوں سے انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

انہی افواہوں کے درمیان، انوشکا شرما کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کے ٹاپ میں ملبوس ہیں اور اُُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر اس جوڑے کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

دوسری جانب حاملہ ہونے کی خبر پر ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: حاملہ ہونے کی خبریں، انوشکا شرما نے تصویر بنانے سے روک دیا

اس سے قبل بھی انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی تھیں اور اُنہوں نے میڈیا کو اُن کی تصاویر کھینچنے سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گرم

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔