افغانستان کو پروٹیز کے ہاتھوں شکست ورلڈکپ کا شاندار سفر اختتام پذیر

جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


ویب ڈیسک November 10, 2023
(تصویر: اے پی)

آئی سی سی ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 245 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے رسی وین ڈر ڈوسین 76 جبکہ اینڈیل فہلوکوایو 39 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ دیگر پروٹیز بیٹرز میں کپتان ٹیمبا بووما 23، وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک 41، ایڈم مارکرم 25، ہینرک کلاسن 10 اور ڈیوڈ ملر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 2، 2 جبکہ مجیب الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عظمت عمرزئی کے ناقابل شکست 97 رنز کی بدولت افغانستان یہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوپائی ورنہ ایک موقع پر اس کے 7 کھلاڑی کوئی خاطر خواہ اننگز کھیلے بغیر پویلین لوٹ آئے تھے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 4 کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جب کہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیہلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا، فیہلوکوایو اور لنگی نگیڈی

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں