پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کر دیا

11 اور 12 نومبر، ہفتے واتوار کے روز لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، اسکول وکالج بند رہیں گے


ویب ڈیسک November 11, 2023
11 اور 12 نومبر، ہفتے واتوار کے روز لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، اسکول وکالج بند رہیں گے (فوٹو: فائل)

پنجاب حکومت نے بارش سے اسموگ میں کمی آنے کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں لگائے گے لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے لیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ فیصلہ اسموگ میں کمی کے باعث کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کیساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاﺅن اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کی بگڑتی صورتحال؛لاہور سمیت مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

11 اور 12 نومبر، ہفتے واتوار کے روز لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، ان علاقوں میں اسکول وکالج بند رہیں گے جب کہ ریسٹورنٹ شام 6 بجے کھل جائیں گے۔ آج شہر بھر کی تمام مارکیٹیں بھی کھلی رہیں گی۔

لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈس 165 ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاؤن ہال ایئر کوالٹی انڈیکس 166، جیل روڈ 165 اور وومن یونیورسٹی 145 ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں