حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی اسرائیلی بمباری میں شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 نومبر 2023
اسرائیلی حملے میں رؤی ہنیہ سمیت دیگر25 فلسطینی بھی شہید ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیلی حملے میں رؤی ہنیہ سمیت دیگر25 فلسطینی بھی شہید ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

 غزہ: اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری میں  فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: فرانس کا اسرائیل سے غزہ پر بمباری، فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ

 

فلسطینی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔ وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔ حملے میں دیگر 25 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔ حماس سے  منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہنیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ وحشیانہ حملوں میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔