پنجاب سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار

پنجاب میں تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک November 11, 2023
آئی جی پنجاب نے غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کو تیز کرنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

پنجاب میں غیرقانوی تارکین وطن کے انخلا میں کمی آگئی ہے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران 505 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب میں پنجاب میں تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے جبکہ 45 ہزار کے پاس پی آر او کارڈ اور دیگر رہائشی کارڈ موجود ہیں۔ دستاویزات نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل سست ہونے پر افسران کی سرزنش کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں