ورلڈ کپ بھارت نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر آخری میچ بھی جیت لیا

411 رنز کے تعاقب میں ڈچ ٹیم 250 رنز بناسکی


ویب ڈیسک November 12, 2023
فوٹو: کرک انفو

آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دیکر اپنا آخری میچ بھی جیت لیا۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ڈچ ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز بناسکی۔

بھارت ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اپنے تمام لیگ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پورے 18 پوائنٹس لینے والی ٹیم بن گئی۔ بھارتی ٹیم کا 15 نومبر کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

نیدرلینڈز کی اننگز:

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ جلد گرگئی اور اوپنر ویسلے بریسی 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر میکس او ڈاوڈ اور کولن ایکرمین کے مابین 61 رنز کی شراکت ہوئی تاہم کولن ایکرمین 35 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ میکس او ڈاوڈ بھی 30 رنز کے بعد ہمت ہار گئے۔

سائبرنڈ انجلبریٹ 45، اسکاٹ ایڈورڈ 17، باس ڈی لیڈز 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تیجا ندامنورو نے 39 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

لوگن وین بیک 16، روئیلوف وین ڈیر مرے 16، آرین دت 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پال وین میکرین 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویرات کوہلی بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی اننگز:

بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم شبمن گل 51 جبکہ کپتان روہت شرما 61 جبکہ ویرات کوہلی 50 رنز اور کے اہل راہول 102 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شریاس ایر 128 اور سوریا کمار یادیو 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2، روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پلیٗنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں