بھارت؛ طالبہ سے بات کرنے پر سینیئر طالبعلم نے جونیئر کی انگلی کاٹ دی

ویب ڈیسک  اتوار 12 نومبر 2023
بھارتی پولیس نے لڑکی سے بات کرنے پر طالبعلم کی انگلی کاٹنے والے کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

بھارتی پولیس نے لڑکی سے بات کرنے پر طالبعلم کی انگلی کاٹنے والے کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں ایک اسکول سے پاس شدہ طالب علم نے زیر تعلیم طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی انگلی بھی کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے تھانے میں والدین نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے بیٹے کو اسکول میں کسی نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی انگلی کاٹ دی ہے جس پر پولیس نے اسی اسکول سے گریجویشن کرنے والے ایک مشتبہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ مذکورہ طالب علم اسکول کی ایک طالبہ سے بات کیا کرتا تھا جو مجھے پسند نہیں تھا۔ میں نے بارہا منع کیا لیکن وہ باز نہیں آیا جس پر مجھے غصہ آگیا اور میں نے پتھر سے اس کی انگلی کچل دی۔

متاثرہ طالب علم کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا بہت خوف زدہ تھا اور اس نے پہلے انگلی کے موٹر سائیکل کی چین میں آنے کا بتایا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ واقعے کی وجہ بننے والی طالبہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔