’’جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے اسکے ساتھ ایسا سلوک اچھا نہیں‘‘

محمد شامی کا بھی ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹر کے رویے پر مایوسی کا اظہار


ویب ڈیسک November 24, 2023
محمد شامی کا بھی ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹر کے رویے پر مایوسی کا اظہار (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹر کے رویے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

مقامی سائٹ سے گفتگو کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی سوال کیا گیا کہ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں جیت کے بعد مچل مارش کے ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر کیا کہیں گے، جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے، جسے اٹھانے کا ہر کرکٹر خواب دیکھتا ہے! اس چیز کے ساتھ ایسا سلوک مجھے اچھا نہیں لگا۔

مزید پڑھیں: ''بھائی! ٹرافی کا کچھ احترام کریں'' اروشی کا مارش پر طنز

انہوں نے کہا کہ عام طور پر گیند باز گراؤنڈ پر پہنچ کر پچ کا معائنہ کرتے ہیں تاہم میں میچ سے قبل پچ کو دیکھنے پر ترجیع نہیں دیتا، کیوں اس سے آپ پر غیر ضروری دباؤ آتا ہے۔

مزید پڑھیں: مچل مارش کا ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام، بھارتی شائقین آگ بگولہ

قبل ازیں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پر تنقید کی تھی جبکہ بھارتی میڈیا سمیت صارفین نے آئی سی سی سے کرکٹر کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے دوران محمد شامی نے 7 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 24 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں