کینیا میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ 70 افراد ہلاک اور 32 ہزار بے گھر

ویب ڈیسک  اتوار 26 نومبر 2023
کینیا میں سیلاب سے 32 ہزار زخمی بھی ہوگئے ، فوٹو: فائل

کینیا میں سیلاب سے 32 ہزار زخمی بھی ہوگئے ، فوٹو: فائل

نیروبی: كينيا ميں مسلسل بارشوں سے پیدا ہونے والا سيلاب رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور  70 افراد کو بہا لے گیا جن کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق كينيا میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلابی ریلے میں کئی سڑکیں اور پل بھی تباہ ہوگئے جب کہ پانی کا تیز بہاؤ 70  افراد کو بھی بہا کر لے گیا جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم کسی کے بھی زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

سیلاب کے باعث 36 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں ادویہ، پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

محكمہ موسميات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کینیا کے شمالی علاقوں میں بارشوں كا سلسلہ مزید کچھ روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں سے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔