جھل مگسی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 26 نومبر 2023
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جب انہیں اسپتال پہنچایا تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ دشمنی کو قرار دیا ہے تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ مقتول کو قبائلی دشمنی پر نشانہ بنایا گیا یا پھر ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔