شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 26, 2023
فوٹو فائل

شمالی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں