خشک میوہ جات کا استعمال قوتِ مدافعت کو مضبوط کرسکتا ہے
خشک میوہ جات میں موجود مختلف اجزاء مدافعتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں
اہم اجزاء سے بھرپور خشک میوہ جات قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے مختلف میوہ جات کو روزمرہ کی غذا کا حصہ بنا کر اپنی قوتِ مدافعت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
تاہم، توانائی سے بھرپور ان میوہ جات کا استعمال اعتدال کے ساتھ ضروری ہے۔ ان میں موجود مختلف اجزاء مدافعتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
خشک میوہ جات میں موجود درج ذیل اجزاء قوتِ مدافعت کے لیے بہتر ہوتے ہیں:
اینٹی آکسیڈنٹ
بادام اور اخروٹ جیسے خشک میوہ جات اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں۔ یہ فری ریڈیکلز مدافعتی نظام کو کمزور کر سکتے ہیں اور اینٹی آکسیڈنٹ ان کو غیر مؤثر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
وٹامنز اور معدنیات
وٹامن سی اور ای جیسے وٹامنز اور زِنک جیسے معدنیات سے بھرپور خشک میوہ جات قوتِ مدافعت کو اہم مائیکرو اجزاء فراہم کرتے ہیں۔ خشک خوبانی میں موجود وٹامن سی وائٹ بلڈ سیلز بناتا ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
ٹی-سیل پیداوار میں اضافہ
کاجو اور پستے اپنے اندر تانبہ رکھتے ہیں۔ تانبہ ایک ایسا معدن ہوتا ہے جو ٹی-سیلز (وائٹ بلڈ سیلز کی ایک قسم) کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔
اومیگا-3 فیٹی ایسڈ:
اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ سوزش میں کمی لا کر مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں حصہ ڈالتے ہیں۔
فائبر:
فائبر سے بھرپور آلوچہ اور خشک انجیر پیٹ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ مدافعتی نظام کا بڑا تعلق پیٹ س ہوتا ہے اور فعال نظامِ ہاضمہ مدافعتی نظام پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔