اعظم خان پر جرمانہ راشد لطیف نے کرکٹر کو ’’دلیر‘‘ قرار دیدیا

فلسطین کی حمایت پر ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا، سابق کپتان کا انکشاف


ویب ڈیسک November 28, 2023
فلسطین کی حمایت پر ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا، سابق کپتان کا انکشاف (فوٹو:ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کی نیشنل ٹی20 کپ میں بلے پر فلسطین کا اسٹیکر لگاکر کھیلنے پر انکی جرت کی داد دیدی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق کپتان راشد لطیف اور اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعظم خان کی جرت کی تعریف کروں گا، جس نے یہ اقدام اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ لیگز کھیلے والا کرکٹر جب انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ پر منحصر کرتا ہو، اس طرف سے اسی دلیری کا مظاہرہ کرنا بڑی بات ہے۔

مزید پڑھیں: بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد

نعمان نیاز نے بتایا کہ اعظم خان کو ریفری کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ بلے کو تبدیل کرلیں لیکن انہوں نے جرمانہ قبول کیا، اس موقع پر راشد لطیف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران انہیں خیال کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ورلڈکپ کے دوران پلئیرز نے جب فلسطین کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا تو بورڈ نے کھلاڑیوں کو دباؤ ڈالا تھا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں۔

مزید پڑھیں: فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر جرمانہ، مریم نفیس کی پی سی بی پر تنقید

خیال رہے کہ نیشنل ٹی20 کپ کے میچ کے دوران اپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا تھا، جس پر پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بورڈ کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم خان پر جرمانے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ صارفین نے ذکا اشرف کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں