لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

انڈسٹری یونٹس ڈی سیل کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم، صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک November 28, 2023
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملد رآمد کروائیں۔لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹی فکیشن بھی جاری کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن نجی اداروں،بینکوں سمیت جاری کیا جائے ۔علاوہ ازیں عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو آلودگی کے باعث ڈی سیل ہونے والی انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔

ہائی کورٹ نے محکمہ ماحولیات کے ڈی سیل کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹ پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔ گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤس کو گرایا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں