امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی سوسائٹی مینسا (MENSA) کی کم عمر ممبر بن گئی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے شہر کریسٹ ووڈ سے تعلق رکھنے والی دو سالہ اِسلا مکنیب کو اپنے عمر کی کیٹیگری (فی میل) میں ذہانت کے اسکیل پر 99 ویں پرسنٹائل میں بلند اسکور کر کے مینسا کا کے ممبر کے طور پر شامل کر لیا گیا۔
مینسا بلند آئی کیو کی دنیا کی سب سے بڑی سوسائٹی ہے جس میں شمولیت کے لیے سوسائٹی کے طے شدہ امتحان میں 98 ویں پرسنٹائل اسکور کرنا ہوتا ہے۔
اِسلا مکنیب کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی سات ماہ کی عمر میں کتاب میں بنی اشیاء کو دیکھ حقیقی اشیاء کو اٹھا لیتی تھی۔ 18 ماہ کی عمر میں حروف کی پہچان ہوگئی تھی اور جلد ہی اس نے پڑھنا بھی شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسلا کو مینسا میں اس امید کے ساتھ بھرتی کیا کہ ادارے میں اس کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے گا۔