الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 دسمبر تک الیکشن شیڈول جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے
الیکشن کمیشن قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے یکم نومبر سے حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات سننے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور یہ سماعت چار ہفتے جاری رہی۔
نئی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 1324اعتراضات موصول ہوئے تھے، پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات موصول ہوئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 دسمبر تک الیکشن شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی، 54 دن کی مناسبت سے کمیشن کی جانب سے 17 دسمبر تک کاغذات نامزدگی وصول کیےجانے کا امکان ہے۔
انتخابی فہرستوں پر بھی کام مکمل ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرسیتیں آئندہ چند روز میں شائع کر دی جائیں گی۔