کیلے کی شکل میں ہتھوڑے بنانے والی جاپان کی عجیب و غریب فیکٹری
برسوں کے دوران فیکٹری نے روبوٹ ماسک، مجسموں اور مختلف پھلوں اور سبزیوں کی شکل میں کئی دھاتی آلات تیار کیے ہیں
لوہا بنانے والی ایک جاپانی مینوفیکچرنگ فیکٹری حال ہی میں اپنی عجیب و غریب نئی پروڈکٹ کے لیے وائرل ہوئی ہے جو کیلے کی شکل میں ہتھوڑے بنا رہی ہے۔
ہیروشیما میں قائم آئرن فیکٹری Ikeda روایتی دھاتی مینوفیکچرنگ پلانٹ نہیں ہے۔ وہ دلچسپ ڈیزائن کے آلات بنانے کیلئے آن لائن مقبول ہے اور ساتھ ساتھ اصل مصنوعات بنانے کے لیے بھی درست دھاتی پروسیسنگ میں مہارت رکھتی ہے۔
برسوں کے دوران فیکٹری نے جاپانی کارٹون (anime) سے متاثر روبوٹ ماسک، مجسموں، اور مختلف پھلوں اور سبزیوں کی شکل میں کئی دھاتی آلات تیار کیے ہیں۔ انناس سے لے کر بروکولی سبزی تک، ہر طرح کی دھاتی مصنوعات تخلیق کی ہیں۔
تاہم ان کی اب تک کی سب سے مشہور پروڈکٹ کیلے کا ہتھوڑا ہے۔ اسے کچھ عرصہ گزر چکا ہے لیکن کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا ورژن لانچ کیا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا ہے۔